جدید دور کے بدلتے ہوے رنگوں کے ساتھ کچن
اپلائنسز میں بھی روزبروز جدید اور نئ ٹیکنالوجیز متعارف ہو رہی ہیں یہ الیکٹرک ریچارج ایبل نائف
بھی ان نئ اور جدید ایجادات میں سے ایک ہے۔
چھری ایک ایسی چیز ہے جو برسوں سے ہم سب
کےکچن کا ایک بہت اہم حصہ ہے اور یہ گھروں میں سبزیاں، پھل، گوشت وغیرہ کاٹنے کے کام آتی ہے۔لیکن یہ تمام چیزیں کاٹنے میں بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ لیکن آج اس جدید دور 2017 میں جدید الیکٹرک ریچارج ایبل چھریاں آگئ ہیں جنکی مدد سے کم سے کم وقت میں زیادہ چیزیں کاٹی جا سکتی ہیں اور اس میں محنت بھی کم لگتی ہے۔ یہ الیکٹرک چھریاں بڑی بیکریز، ہوٹل اورکیٹرنگ کے بزنس وغیرہ کیلئے زیادہ مناسب ہوتی ہیں کیونکہ ان جگہوں پر بہت زیادہ تعداد میں سبزیاں، گوشت اور دیگر اشیاء کاٹی جاتی ہیں جو کہ ہاتھ سے کاٹنا بہت مشکل ہوتا ہے اسکے لئے یہ الیکٹرک چھریاں بہت بہترین ہیں۔ ان چھریوں کا وزن بہت ہلکا ہوتا ہےجسکی وجہ سے اسے با آسانی کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے یہ زیادہ تر وائرلیس ہوتے ہیں اور ان چھریوں میں ریچارج ایبل بیٹری ہوتی ہے جنہیں صرف دو گھنٹے چارج کر کے پورا دن باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس چھری کی خاصیت یہ ہے کہ اسکی گرپ بہت اچھی اور مضبوط ہے اور اس میں تیز دھار بلیڈ لگے ہیں جو سخت سے سخت چیز کو بھی باآسانی تیزی سے چھوٹے اور مناسب ٹکروں میں کاٹ دیتے ہیںں ۔ اس چھری کی مدد سے بھٹےّ کے دانوں کو بھی الگ کیا جاسکتا ہے اس چھری سے بہت باریک کٹنگ ہوتی ہے اور گوشت کوبھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاسکتا ہے۔
اس الیکٹرک کورڈلیس نائف کا نیچلا حصہ اسٹینلیس اسٹیل کا بنا ہوتا ہے اور اس میں احتیاط کیلئے ایک سیفٹی لاک لگا ہوتا ہے جسکی وجہ سے بے دھیانی میں اس چھری سے ہونے والے کسی بھی
نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
انکے علاوہ کچھ چھریاں ایسی بھی ہیں جن میں دو اسٹینلیس اسٹیل بلیڈز موجود ہوتے ہیں جن میں ایک تیز دھار بلیڈ گوشت یا کسی سخت چیز کو کاٹنے کیلئے ہوتی ہے اور ایک ڈبل روٹی یا کسی ہلکی پھلکی چیز کو کاٹنے کیلئے ہوتی ہے۔ اس الینٹرک نائف کے ساتھ کچھ برانڈز میں الیکٹرک فورک کا سیٹ بھی موجود ہوتا ہے جو مختلف چیزیں کاٹنے اور تراشنے کے کام آتی ہے۔
الیکٹرک نائف میں کورڈلیس کے علاوہ تار والے الیکٹرک نائف بھی موجود ہیں اس میں کورڈلیس نائف کی طرح تمام خصوصیات موجود ہیں اسکے علاوہ اس میں ایسا موٹر استعمال کیا گیا ہے جو کہ سخت سے سخت چیز کاٹنے کی دگنی صلاحیت رکھتا ہے۔
2017
کے کچھ مشہور الیکٹرک نائفس ماڈل کے نام درج زیل ہیں۔
وارمنگ کمرشل کورڈلیس الیکٹرک نائف۔ *
ہیملٹن بیچ کلاسک الیکٹرک نائف۔ *
الیکٹرک کارونگ نائف۔ Ek700 بلیک+ڈیکر *
الیکٹرک نائف۔ CEK-40 کیوزین آرٹ *
کورڈلیس سلیکٹرک نائف۔ CEK-120 کیوزین آرٹ *
رپالا لیتھیم آئین کعرڈلیس فلیٹ نائف۔ *
رپالا ہیوی ڈیوٹی الیکٹرک فلیٹ نائف۔ *
ہیملٹن بیچ الیکٹرک کارونگ نائف۔ *
الیکٹرک نائف۔ FPSTEK2803B اوسٹر *
پروکٹر سیلیکس ایزی سلائس الیکٹرک نائف۔ *



No comments:
Post a Comment