Thursday, 30 November 2017

"ڈش واشرز 2017"

جدید دور کی نئ ایجادات نے انسان کی زندگی کومزید آسان کر کے اُنہیں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں یہ ڈش واشر بھی ان اپلائنسز میں سے ایک ہے اسکی مدد سے آپ نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکہ زیادہ محنت سے بھی بچ سکتے ہیں
اس مشین میں آپ ڈھیروں گندے برتن باآسانی دھو سکتے ہیں اس سے آپکے ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے اور وقت بھی بچے گا اسکی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پانی بھی کم استعمال ہوتا ہے اور بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے. یہ ڈش واشرخصوصاً بڑے گھرانوں, ہوٹل, بیکریز اور کیٹررز وغیرہ کیلئے زیادہ کارآماد ہو تے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ تعداد میں برتن دھونے پڑتے ہیں اس ڈشواشر کی مدد سے آپ یہ مشکل اور وقت طلب کام باآسانی کر سکتے 
ہیں 

ڈش واشرز سائز میں بڑے اور کشادہ ہوتے ہیں اس
میں بیک وقت بہت سارے برتن دھوئے جاسکتے ہیں اسکے ٹب بڑے اور کشادہ ہوتے ہیں اور اس میں ٹب کے ساتھ برتن دھونے کیلئے باسکٹ بھی موجود ہوتی ہے. یہ اسٹینلیس اسٹیل کا بنا ہوتا ہے اور اس میں تین بڑے ریگس لگے ہوتے ہیں جو اسکی گنجائش کو مزید بڑھاتے ہیں یہ تینوں ریگ مختلف قسم کے برتنوں کیلئے بنائے گئے ہیں اسکا پہلا ریگ جگ ,گلاس ,کپس وغیرہ کیلئے ہوتا ہے. اسکا درمیان والا ریگ بڑی پتیلیوں, برتن, فرائ پین, پلیٹس وغیرہ کیلئے بنایا گیا ہے. اور اسکا تیسرا ریگ پتلی اور چپٹی چیزوں چمچ, کانٹے, ٹرے, وغیرہ اور چاندی کے برتن کیلئے زیادہ بہتر ہوتا ہے. ڈش واشر  میں ہر طرح کے برتن کیلئے الگ ریگز ہوتے ہیں.  اور . ان ریگز کے سائز کو ضرورت کے مطابق تین مختلف سائزز میں ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے اسکے اندر پاور فُل فلٹرز لگے ہوتے ہیں اسکی خاص ٹیکنالوجی کی وجہ سے پتیلے, برتن, فرائ پین وغیرہ سے سخت سے سخت داغ بھی آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں.اسکے علاوہ  ڈش واشرز میں ایک خاص سوائل سینسر بھی موجود ہوتا ہے جو برتنوں کی گندگی کے لحاظ سے اسکی سائیکل کو بڑھاتا اور کم کرتا ہے. کچھ ڈش واشرز بیس سے تیس منٹ میں صفائ کا ایک چکر مکمل کر لیتے ہیں جبکہ کچھ کو گھنٹے لگ جاتے ہیں. یہ ڈش واشرز آٹومیٹک ہوتے ہیں صفائ کا ایک چکر مکمل ہونے کے بعد اسکا دروازہ خود کھل جاتا ہے. اسکے ایک چکر میں تقریباً 2.9 گیلن پانی استعمال ہوتا ہے. اس میں لائٹ سسٹم اور  ہلکی سی آواز ہوتی ہے جسکی مدد سے پتہ چل جاتا ہے کہ برتن دُھل گئے ہیں.

 مختلف ماڈلز کے ڈش واشرز کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں اور کچھ ڈش واشرز میں وائ فائ کنیکٹیویٹی کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے ان ڈش واشر کو اپنے اسمارٹ فون ایپلیکیشن سے کنیکٹ کر کے اسے ہینڈل کیا جا سکتا ہے اور ان میں حرارت کی مدد سے پانی گرم کر کے بیکٹیریاز کو مارا جاسکتا ہے. اور اسے بیسن کی ٹونٹی کے ساتھ بھی کنیکٹ کیا جاتا ہے.
ان ڈش واشرز کے موٹر میں ایک نیٹ لیک  پروٹیکشن سسٹم ہوتا ہے جو "ایکوا اسٹاپ پلس" کہلاتا ہے اسکی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اگر ڈش واشر سے پانی ٹپک رہا ہوتا ہے تو ڈش واشر رُک جاتا ہےاور خود ہی پانی نکل جاتا ہے جسکی وجہ سے پانی زمین پر نہیں گرتا.
ڈش واشرز کو خریدتے وقت اُسکے ریگز اور واش سائکلز کی تعداد ضرور دیکھیں کیونکہ اس سے اسکے واشنگ ٹائم پر بھی اثر پڑتا ہے.
ڈش واشر جدید دور کی ایک انتہائ کارآمد چیز ہے جو لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے

جدید ٹوسٹر ماڈلز 2017



مختلف چیزوں کی طرح کچن اپلائنسز میں بھی دن بدن جدت آتی جارہی ہے مارکیٹ میں ہر سال نئ ٹیکنالوجیز اور نئ چیزیں متعارف ہورہی ہیں جن میں سے ایک ٹوسٹرز بھی ہیں۔ یوں توالیکٹرک ٹوسٹر 1893 میں اسکاٹ لینڈ میں ایجاد ہوا لیکن آج 2017 میں اسکے جدید سے جدید ماڈلز آگئے ہیں۔ جو کہ دیکھنے میں بھی بہت خوبصورت اور مختلف لگتے ہیں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور آپکے کچن کی شان بڑھاتے ہیں اور ساتھ ہی پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں  اس میں زیادہ فنکشنس بھی ہوتے ہیں۔
یہ جدید ٹوسٹرز بریڈ ٹوسٹ کرنے کے ساتھ مفنس،  پیسٹریز،سینڈویچز، کرونٹس(فرینچ پیسٹری) اور دیگر کھانے کی اشیاء بنانے کے کام آتا ہے اور ٹوسٹر کے کچھ جدید ماڈلز ایسے بھی ہیں جو کہ ٹوسٹر میں اوون کے فنکشنس بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مختلف برانڈز کے ٹوسٹرز مختلف شکلوں اور رنگوں کے ہوتے ہیں اور مختلف خاصیت رکھتے ہیں۔  کچھ ٹوسٹرز صرف دو ڈبل روٹی کیلئے ہوتے ہیں تو کچھ چار کیلئے۔
2017 
کے کچھ جدید ٹوسٹرز کے برانڈز یہ ہیں۔

:پنگیا درتھ ویدر ٹوسٹر*
یہ کارٹون یا فائیر فائیٹر کی شکل کا لگتا ہے۔ یہ ٹوسٹر اپنی ظاہری شکل کی طرح مضبوط بھی ہے اور اس میں بھی مفنس اور پیسٹریز وغیرہ  بنائے جاسکتے ہیں لیکن اس ٹوسٹر میں وقت کا خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے ورنہ ٹوسٹ جل بھی سکتے ہیں۔ 

:الیسی اسٹیفینو گیو ویننونی ٹوسٹر*
اس میں ری ہیٹنگ،  ڈی فروسٹنگ، بن وارمنگ جیسے ایڈوانس فنکشنس بھی موجود ہیں۔ اوراسکی خاص ٹیکنالوجی کی وجہ سے ٹوسٹ جلنے کا خطرہ نہیں ہوتا اسکے فنکشنس بے حد آسان اور جدید ہیں یہ اور اسٹیل کا بنا ہوا ہے

:ٹوسٹرKMT2203 CA کچن ایڈ *
 اس ٹوسٹر کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ٹوسٹ کو تین منٹ سے زیادہ دیر تک گرم رکھتا ہے اور یہ بہت خوبصورت ہے
:اسمیگ -2-سلائس ٹوسٹر*
اسکی خاصیت یہ ہے کہ اس میں تین پری سیٹ پروگرام پری سیٹ, ری ہیٹ, ڈی فروسٹ موجود ہیں اسکے علاوہ اسمیں بڑے سلاٹس ہوتے  ہیں اور اس میں ٹوسٹنگ کے چھ لیول ہیں یعنی جس طرح کا ٹوسٹ چاہئے اُس لیول پر نکال لیں چاہے زیادہ برائون یا کم برائون 
:سلائس ٹوسٹر TSF02BLUS4-اسمیگ* 
اس میں اسمیگ کے پچھلے ٹوسٹر والی تمام خصوصیات موجود ہیں اسکے علاوہ یہ بڑے سائز کے بریڈ کیلئے بھی مناسب ہے اور یہ چار سلائس والا ٹوسٹر ہے
:ڈویلٹ-2- سلائس ٹوسٹر*
اسکی خاصیت یہ ہے کہ اسکی گرپ بہت مضبوط ہے اور یہ سینڈویچز کیلئے بہت اچھے ہیں 
:کیوزین آرٹ-4- سلائس اسٹینلیس اسٹیل ٹوسٹر*
اسکی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ ڈبل روٹی کو جلنے نہیں دیتا اس میں بلیو ایل سی ڈی کائونٹ ڈائون ٹائم بار ہے اس لائٹ کی وجہ سے ٹوسٹ تیار  ہونے سے پہلےہی الارم دےدیتا ہے اور اس میں ٹوسٹ دوبارہ گرم کیا جاسکتا ہے
:بریکفاسٹ سیٹ -4سلاٹ ٹوسٹرKRUPSKH734D*
اسکے خاص سسٹم کی وجہ سے اس میں بریڈ نکالتے وقت ہاتھ جلنے کا خطرہ نہیں ہوتا اور یہ بڑے سائز کے بریڈ کیلئے بہت بہترین ہے
کے یہ تمام ٹوسٹرز انتہائ جدید اور خوبصورت ہیں ان تمام ٹوسٹرز کے فنکشنس کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتے ہیں لیکن یہ سب ہی خوبصورتی اور کارکردگی میں اپنی مثال آپ ہیں




Wednesday, 29 November 2017

"الیکٹرک نائف 2017 جدید ماڈل"


جدید دور کے بدلتے ہوے رنگوں کے ساتھ کچن
اپلائنسز میں بھی روزبروز جدید اور نئ ٹیکنالوجیز متعارف ہو رہی ہیں یہ الیکٹرک ریچارج ایبل نائف
بھی ان نئ اور جدید ایجادات میں سے ایک ہے۔
 چھری ایک ایسی چیز ہے جو برسوں سے ہم  سب
کےکچن کا ایک بہت اہم حصہ ہے اور یہ گھروں میں  سبزیاں، پھل، گوشت وغیرہ کاٹنے کے کام آتی ہے۔لیکن یہ تمام چیزیں کاٹنے میں بہت وقت اور محنت درکار ہوتی ہے۔ لیکن آج اس جدید دور 2017  میں جدید الیکٹرک ریچارج ایبل چھریاں آگئ ہیں  جنکی مدد سے کم سے کم وقت میں زیادہ چیزیں  کاٹی جا سکتی ہیں اور اس میں محنت بھی کم لگتی ہے۔ یہ الیکٹرک چھریاں بڑی بیکریز، ہوٹل اورکیٹرنگ کے بزنس وغیرہ کیلئے زیادہ مناسب ہوتی ہیں کیونکہ ان جگہوں پر بہت زیادہ تعداد میں سبزیاں، گوشت اور دیگر اشیاء کاٹی جاتی ہیں جو کہ ہاتھ سے کاٹنا بہت مشکل ہوتا ہے اسکے لئے یہ الیکٹرک چھریاں بہت بہترین ہیں۔ ان چھریوں کا وزن بہت ہلکا ہوتا ہےجسکی وجہ سے اسے با آسانی کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے یہ زیادہ تر وائرلیس ہوتے ہیں اور ان چھریوں میں ریچارج ایبل بیٹری ہوتی ہے جنہیں صرف دو گھنٹے چارج کر کے پورا دن باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس چھری کی خاصیت یہ ہے کہ اسکی گرپ بہت اچھی اور مضبوط ہے اور اس میں تیز دھار بلیڈ لگے ہیں جو سخت سے سخت چیز کو بھی باآسانی تیزی سے چھوٹے اور مناسب ٹکروں میں کاٹ دیتے ہیںں ۔ اس چھری کی مدد سے بھٹےّ کے دانوں کو بھی الگ کیا جاسکتا ہے اس چھری سے بہت باریک کٹنگ ہوتی ہے اور گوشت کوبھی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاسکتا ہے۔
اس الیکٹرک کورڈلیس نائف کا نیچلا حصہ اسٹینلیس اسٹیل کا بنا ہوتا ہے اور اس میں احتیاط کیلئے ایک سیفٹی لاک لگا ہوتا ہے جسکی وجہ سے بے دھیانی میں اس چھری سے ہونے والے کسی بھی
نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

انکے علاوہ کچھ چھریاں ایسی بھی ہیں جن میں دو اسٹینلیس اسٹیل بلیڈز موجود ہوتے ہیں جن میں ایک تیز دھار بلیڈ گوشت یا کسی سخت چیز کو کاٹنے کیلئے ہوتی ہے اور ایک ڈبل روٹی یا کسی ہلکی پھلکی چیز کو کاٹنے کیلئے ہوتی ہے۔ اس الینٹرک نائف کے ساتھ کچھ برانڈز میں الیکٹرک  فورک کا سیٹ بھی موجود ہوتا ہے جو مختلف چیزیں کاٹنے اور تراشنے کے کام آتی ہے۔
الیکٹرک نائف میں کورڈلیس کے علاوہ تار والے  الیکٹرک نائف بھی موجود ہیں اس میں کورڈلیس نائف کی طرح تمام خصوصیات موجود ہیں اسکے علاوہ اس میں ایسا موٹر استعمال کیا گیا ہے جو کہ سخت سے سخت چیز کاٹنے کی دگنی صلاحیت رکھتا ہے۔

2017
کے کچھ مشہور الیکٹرک نائفس ماڈل کے نام درج زیل ہیں۔
وارمنگ کمرشل کورڈلیس الیکٹرک نائف۔ *
ہیملٹن بیچ کلاسک الیکٹرک نائف۔ *
الیکٹرک کارونگ نائف۔  Ek700 بلیک+ڈیکر *
الیکٹرک نائف۔  CEK-40 کیوزین آرٹ *
 کورڈلیس سلیکٹرک نائف۔ CEK-120 کیوزین آرٹ *
رپالا لیتھیم آئین کعرڈلیس فلیٹ نائف۔ *
رپالا ہیوی ڈیوٹی الیکٹرک فلیٹ نائف۔ *
       ہیملٹن بیچ الیکٹرک کارونگ نائف۔ *
  الیکٹرک نائف۔ FPSTEK2803B اوسٹر *
 پروکٹر سیلیکس ایزی سلائس الیکٹرک نائف۔ *