جدید دور کی نئ ایجادات نے انسان کی زندگی کومزید آسان کر کے اُنہیں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں یہ ڈش واشر بھی ان اپلائنسز میں سے ایک ہے اسکی مدد سے آپ نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکہ زیادہ محنت سے بھی بچ سکتے ہیں
اس مشین میں آپ ڈھیروں گندے برتن باآسانی دھو سکتے ہیں اس سے آپکے ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے اور وقت بھی بچے گا اسکی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پانی بھی کم استعمال ہوتا ہے اور بجلی کی بچت بھی ہوتی ہے. یہ ڈش واشرخصوصاً بڑے گھرانوں, ہوٹل, بیکریز اور کیٹررز وغیرہ کیلئے زیادہ کارآماد ہو تے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ تعداد میں برتن دھونے پڑتے ہیں اس ڈشواشر کی مدد سے آپ یہ مشکل اور وقت طلب کام باآسانی کر سکتے
ہیں
ڈش واشرز سائز میں بڑے اور کشادہ ہوتے ہیں اس
میں بیک وقت بہت سارے برتن دھوئے جاسکتے ہیں اسکے ٹب بڑے اور کشادہ ہوتے ہیں اور اس میں ٹب کے ساتھ برتن دھونے کیلئے باسکٹ بھی موجود ہوتی ہے. یہ اسٹینلیس اسٹیل کا بنا ہوتا ہے اور اس میں تین بڑے ریگس لگے ہوتے ہیں جو اسکی گنجائش کو مزید بڑھاتے ہیں یہ تینوں ریگ مختلف قسم کے برتنوں کیلئے بنائے گئے ہیں اسکا پہلا ریگ جگ ,گلاس ,کپس وغیرہ کیلئے ہوتا ہے. اسکا درمیان والا ریگ بڑی پتیلیوں, برتن, فرائ پین, پلیٹس وغیرہ کیلئے بنایا گیا ہے. اور اسکا تیسرا ریگ پتلی اور چپٹی چیزوں چمچ, کانٹے, ٹرے, وغیرہ اور چاندی کے برتن کیلئے زیادہ بہتر ہوتا ہے. ڈش واشر میں ہر طرح کے برتن کیلئے الگ ریگز ہوتے ہیں. اور . ان ریگز کے سائز کو ضرورت کے مطابق تین مختلف سائزز میں ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے اسکے اندر پاور فُل فلٹرز لگے ہوتے ہیں اسکی خاص ٹیکنالوجی کی وجہ سے پتیلے, برتن, فرائ پین وغیرہ سے سخت سے سخت داغ بھی آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں.اسکے علاوہ ڈش واشرز میں ایک خاص سوائل سینسر بھی موجود ہوتا ہے جو برتنوں کی گندگی کے لحاظ سے اسکی سائیکل کو بڑھاتا اور کم کرتا ہے. کچھ ڈش واشرز بیس سے تیس منٹ میں صفائ کا ایک چکر مکمل کر لیتے ہیں جبکہ کچھ کو گھنٹے لگ جاتے ہیں. یہ ڈش واشرز آٹومیٹک ہوتے ہیں صفائ کا ایک چکر مکمل ہونے کے بعد اسکا دروازہ خود کھل جاتا ہے. اسکے ایک چکر میں تقریباً 2.9 گیلن پانی استعمال ہوتا ہے. اس میں لائٹ سسٹم اور ہلکی سی آواز ہوتی ہے جسکی مدد سے پتہ چل جاتا ہے کہ برتن دُھل گئے ہیں.
مختلف ماڈلز کے ڈش واشرز کی خصوصیات مختلف ہوتی ہیں اور کچھ ڈش واشرز میں وائ فائ کنیکٹیویٹی کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے ان ڈش واشر کو اپنے اسمارٹ فون ایپلیکیشن سے کنیکٹ کر کے اسے ہینڈل کیا جا سکتا ہے اور ان میں حرارت کی مدد سے پانی گرم کر کے بیکٹیریاز کو مارا جاسکتا ہے. اور اسے بیسن کی ٹونٹی کے ساتھ بھی کنیکٹ کیا جاتا ہے.
ان ڈش واشرز کے موٹر میں ایک نیٹ لیک پروٹیکشن سسٹم ہوتا ہے جو "ایکوا اسٹاپ پلس" کہلاتا ہے اسکی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اگر ڈش واشر سے پانی ٹپک رہا ہوتا ہے تو ڈش واشر رُک جاتا ہےاور خود ہی پانی نکل جاتا ہے جسکی وجہ سے پانی زمین پر نہیں گرتا.
ڈش واشرز کو خریدتے وقت اُسکے ریگز اور واش سائکلز کی تعداد ضرور دیکھیں کیونکہ اس سے اسکے واشنگ ٹائم پر بھی اثر پڑتا ہے.
ڈش واشر جدید دور کی ایک انتہائ کارآمد چیز ہے جو لوگوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے



